دنیا کی بلند ترین عمارت سے متعلق جانیں دلچسپ حقائق

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی کا برج خلیفہ اپنی اونچائی سے سب کو حیران کر دیتا ہے، اس کی تعمیر ایک اہم چیلنج تھا، کیونکہ پورے کا پورا دبئی شہر ریت پر قائم ہے جس کے باعث اس کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔

شہر کی سب سے خاص بات برج خلیفہ ہے، یہ انجینئرنگ کا کمال ہی ہے کہ دیوہیکل عمارت ریت پر کھڑی کردی گئی، کیا آپ جانتے ہیں کہ برج خلیفہ کا مالک کون ہے اور اسے کس کمپنی نے بنایا؟

دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر جنوری 2004 میں شروع ہوئی تھی، یہ 163 منزلوں کے ساتھ 828 میٹر بلند عمارت ہے۔

عمارت کا افتتاح جنوری 2010 میں کیا گیا تھا، برج خلیفہ کے پاس 8 عالمی ریکارڈ ہیں، جن میں سب سے بلند عمارت اور اس میں نصب سب سے طویل سفر کی مسافت والی لفٹ بھی شامل ہے۔

برج خلیفہ کی مالک رئیل اسٹیٹ کمپنی ’ایمار پراپرٹیز‘ ہے، جس کے سربراہ محمد الابار ہیں۔

تاہم اس عمارت کی تعمیر 3 کمپنیوں کے اشتراک سے  کی گئی تھی، جنوبی کوریا کی کمپنی سیم سانگ سی اینڈ ٹی، بیلجیئم کی کمنی بیسکس اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی عرب ٹیک برج خلیفہ کی تعمیر میں شامل تھیں۔

برج خلیفہ کو ماحولیاتی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ برج خلیفہ کی چوٹی کو 95 کلومیٹر دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

برج خلیفہ فن تعمیر کا ایک عجوبہ ہے، یہ عمارت اس بات کی علامت کے طور پر کھڑی ہے کہ وژن اور تعاون سے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز