ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان ریلویز نے تمام مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کرد یا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا

ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کیے گئے اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

نئے کرایے کے مطابق خیبرمیل، ملت، بہاؤالدین زکریا، سکھر ایکسپریس، علامہ اقبال، ہزارہ ایکسپریس، پاکستان ایکپریس، فرید ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کا 1 سے 20 کلو میٹر اکانومی کلاس کا کرایہ 150، اے سی اسٹینڈرڈ 650، اے سی بزنس 900 جبکہ اے سی سلیپر 1000 روپے ہو گیا۔

اس کے علاوہ کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، تیز گام اور تمام خصوصی ٹرینیوں کا 1  سے 20 کلو میٹر اکانومی کلاس کا کرایہ 200 روپے، فرسٹ سلیپر 500 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ 650 روپے، اے سے پارلر 850 روپے، اے سے بزنس 950 روپے جبکہ اے سی سلیپر  1050 روپے ہوگیا۔

نئے کرایوں کے مطابق گرین لائن کی اکانومی کلاس کا کرایہ 500 روپے، اے سے اسٹینڈرڈ 1000، اے پارلر 1150 روپے جبکہ اے سی بزنس کلاس 1250 روپے ہوگیا۔

کرایوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد کراچی سے مختلف شہروں کا کرایہ یہ ہو گا۔

کراچی سے راولپنڈی:

کراچی سے راولپنڈی کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3200، اے سی کلاس کا 7700، اے سی بزنس کا 8900 جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 11،900 روپے ہوجائے گا۔

کراچی سے لاہور:

کراچی  سےلاہور کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2850، اے سی کلاس کا 5450، اے سی بزنس کا 7650 جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 10،100 روپے ہوجائے گا۔

کراچی سے پشاور:

کراچی سے پشاور کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3500، اے سی کلاس کا 8200، اے سی بزنس کا 9450 جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 12،800 روپے ہوجائے گا۔

کراچی سے حویلیاں:

کراچی سے حویلیاں کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3300، اے سی کلاس کا 8000، اے سی بزنس کا 8900 جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 12،300 روپے ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد

ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ

بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار