انسداد دہشتگردی عدالت : عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

 نمائندہ وی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے سماعت کی،عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے ایف آئی آر پڑھ کر سنا ئی اور کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کو 27 فروری تک ۔عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آپ بھی 27 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دیں۔

بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کوشش کی مگر سفر نہیں کر سکے، وہ نہ کبھی ملک اور نہ ہی عدالت سے بھاگے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ پوری کابینہ سوچ رہی ہے کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کیا جائے؟ گرفتاری کے لیے یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ گرفتار کیسے کریں؟

بابر اعوان نے کہا کہ عدالت ضمانت کی درخواست یہ کہہ کر واپس کر دے کہ دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتیں۔

جج راجا جواد عباس حسن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک فیصلے نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، چالان جمع ہونے کے بعد ہم اس مرحلے پر پہنچیں گے، اگر بلٹ انجری پر ایک ملزم کو ریلیف دیا تو دیگر کو بھی دینا پڑے گا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عدالت ایک آخری موقع دے کر سمن جاری کر دے، میں 10 ہزار کا شیورٹی بانڈ جمع کرانے کو تیار ہوں، مجھے ضمانت کی درخواست واپس لینے کی ہدایات لینے دیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ اگر آپ ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو دروازہ کھلا ہے، اگر درخواست واپس نہ لی تو عدالت فیصلہ سنائے گی، اگر لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر آئیں تو وہ دروازہ بھی کھلا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا، آدھے گھنٹے کے وقفے کے بعد عمران خان کے عدالت نہ پہنچنے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو آج ڈیڑھ بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

جج جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی تھی۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ  بینکنگ کورٹ بھی عمران خان کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہونے کا حکم دے چکی ہے۔

بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کو آج ساڑھے 3 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!