ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو نو وکٹوں سے شکست دے کر دھوم مچا دی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس فیصلہ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملتان سلطانز کے بولرز نے کوئٹہ کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز پرڈھیر کردی۔
ملتان سلطانز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ کے شاندار اسپیل کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کوئی بھی بیٹر جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ انہوں نے صرف 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
Pace ace Ihsanullah stole the show with his five-wicket haul 🏆#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/bstZu2b6UZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جیسن روۓ 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد حفیظ 12، مارٹن گپٹل 7، افتخار احمد صفر، محمد نواز 14، عبدالبنگل زئی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
کپتان سرفراز احمد 2 رنز ہی اسکور کرسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے دیا گیا 110 کا ہدف ملتان سلطانز کے لیے نہایت آسان ثابت ہوا جو انہوں نے صرف 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد رضوان 28 اور رائیلی روسو 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔