مشن ورلڈ کپ: اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم ملاقات آج ہوگی

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشن ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم ملاقاتیں آج ہوں گی، جن میں ڈائریکٹر مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضماالحق اور کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق مشاورت کریں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق مشاورت آج ملتان میں ہوگی، ابتدائی طور پر 30 ناموں کو فائنل کیا جائے گا۔ جبکہ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں ممکنہ طور پر فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بلے باز کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور وکٹ کیپر محمد رضوان شامل ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان اور اسامہ میر بھی اسکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

عماد وسیم اور محمد نواز اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں، فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں