آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ، جنگی مشقوں کا مشاہدہ

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، سپہ سالارکو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی طرف سے ظاہر کردہ ہم آہنگی کو سراہا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےفوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی