’چاہیے تو مجھے عالیہ بھٹ‘ کنگ خان کی ’جوان‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم جوان کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم جوان کے ٹریلر میں بالی وڈ کے کنگ خان کا وہ روپ اور ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے جو آج تک کسی نے نہیں دیکھا، جوان کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مداحوں کی بے تابی سینما ہال میں جا کر ’جوان‘ کو دیکھنے کے لیے مزید بڑ ھ گئی ہے۔

فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان اور اداکارہ نینتھارا پہلی بار ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فلم ساز اٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر ہٹ’ پٹھان‘ کے بعد شاہ رخ کی رواں سال کی دوسری فلم ہے۔ ’پٹھان‘ رواں سال جنوری میں ریلیز ہوئی تھی،  جبکہ ’جوان‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں ایک ریٹائرڈ فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور 6 خواتین کی ٹیم کے ساتھ ملک بھر میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کو روکتے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان ایک میٹرو کو ہائی جیک کرتے ہیں، ٹرین ہائی جیکر سے چھڑانے کے لیے اداکارہ نینتھارا کو پولیس افسر کے طور پر ذمہ داری دی جاتی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہ رخ خان ٹرین ہائی جیک کرتے ہیں تو اداکارہ نینتھارا بطور پولیس افسر شاہ رخ خان سے پوچھتی ہیں کہ ان کو کیا چاہیے تو کنگ خان جواب میں کہتے ہیں کہ ’چاہیے تو مجھے عالیہ بھٹ۔‘

تاہم ایسا لگتا ہے کہ فلم میں شاہ رخ نے نینتھارا سے شادی بھی کی ہے کیونکہ وہ ایک دو مناظر میں کچھ رومانوی لمحات شیئر کرتے ہیں۔

جوان میں بالی وڈ اداکرہ دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں نظر آئیں جنہوں نے ایک ریسلنگ میچ میں شاہ رخ کو شکست دی۔ اداکار وجے سیتھوپتی نے فلم جوان میں ’دنیا کے چوتھے بڑے اسلحہ ڈیلر‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘