عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کا پہلا پیار کون؟

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹارز کے معاشقوں، شادیوں اور ناکامیوں کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔ ورون دھون سے لے کر کرن دیول تک کئی ایسے ستارے ہیں جنہوں نے اپنی پہلی محبت کو اپنا ہم سفر بنایا، جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنی پہلی محبت سے دور ہو گئے اور بعد میں کسی اور کو اپنا ہم سفر منتخب کیا۔ عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا سے لے کر رنبیر کپور، رنویر سنگھ تک کئی سلیبریٹیز کے نام اس فہرست میں شامل ہیں۔

عالیہ بھٹ اب رنبیر کپور سے شادی کرچکی ہیں اور اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ان دونوں کی ایک بیٹی راہا بھی ہے جس سے یہ جوڑا بے پناہ محبت کرتا ہے لیکن انڈسٹری میں آنے سے پہلے عالیہ بھٹ، علی دادرکر کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔

سوناکشی سنہا کا نام کافی عرصے سے ظہیر اقبال کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، لیکن یہ الگ بات ہے کہ اداکارہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے آدتیہ شراف کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ تاہم ان کا رشتہ 2 سال کے اندر ہی ٹوٹ گیا۔

رنبیر کپور کا نام دپیکا، کترینہ سمیت کئی حسیناؤں کے ساتھ جڑا ہے لیکن اگر ہم ان کی پہلی محبت کی بات کریں تو اداکار کی پہلی محبت اونتیکا ملک ہیں۔ جس نے بعد میں عامر خان کے بھانجے عمران خان سے شادی کی تھی۔ حالانکہ اب اونتیکا بھی عمران سے علاحدگی اختیار کرچکی ہیں۔

فلموں میں آنے سے پہلے دیپیکا پڈوکون نہار پانڈیا کو ڈیٹ کرتی تھیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب اداکارہ ماڈلنگ کر رہی تھیں۔جیکلین فرنانڈس نے جب فلموں میں قدم رکھا تھا، تب وہ بحرین کے شہزادہ حسن بن راشد الخلیفہ کی محبت میں گرفتار تھیں۔

کبھی انوشکا شرما کا نام بھی زوہیب کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ ماڈلنگ کے دنوں میں دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے ایشوریہ رائے کا نام راجیو مول چندانی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ پرینکا چوپڑا بھی فلموں میں آنے سے پہلے کسی اور کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ اداکارہ ایک بار اسیم مرچنٹ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں جو ایک ماڈل اداکار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی فرار

امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کا انتہا پسند بائیں بازو کو روکنے کا عزم

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنا ماں کو گالی دینے کے مترادف ہے، جہاں آرا وٹو

گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا