گھر کی چھت پر کون کون سی سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں؟

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیہات سے شہروں کی جانب نقل مکانی کرنے سے جہاں بہت سے نقصانات ہوئے، وہیں لوگ اپنے گھر سے ہی میسر کچن کی بنیادی ضروریات کی اشیاء سے بھی محروم ہو گئے۔ دیہات میں اب بھی کسی حد تک سبزیاں، انڈے اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء میسر ہوتی ہیں لیکن شہروں میں صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ شہر کنکریٹ کے جنگل بن چکے ہیں اور اس میں موجود اکا دکا درخت اور پودے بھی محض سجاوٹ اور بہتر آب و ہوا کی غرض سے لگائے گئے ہیں۔

تاہم اسلام آباد میں چند شہری ایسے اب بھی موجود ہیں جو اپنے کچن کی سبزیوں کا بیشتر حصہ گھر میں موجود گملوں اور چھوٹے سے لان سے حاصل کرتے ہیں۔

قمر بشیر جو حال ہی میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں، ان کے مطابق نہ صرف یہ ایک دلچسپ مشغلہ ہے بلکہ آپ اپنی ضروریات کی تمام اشیاء بھی بہ آسانی اُگا سکتے ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سیزن میں انگور کی بیل سے انہوں نے اپنے گھر میں کم از کم ایک من پھل حاصل کیا۔ سبزیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گھر کے گملوں اور لان میں پودینہ، مرچیں،بینگن، کریلے،کدواور توری وغیرہ لگا رکھی ہیں۔
قمر بشیر کہتے ہیں کہ گھر پر لگنے والی سبزی اور پھلوں میں سے بہت سی انہوں نے اپنے ہمسائیوں اور کام کرنے والوں کو بھی دی ہیں۔

اگر آپ چاہیں تو سال بھر کے لیے کچن کا سامان انہی گملوں اور چھوٹی سی جگہوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی ورزش بھی ہوتی رہے گی اور کھانے کے لیے غذائیت بھری سبزیاں اور پھل بھی میسر رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp