پاکستان کی شوبز انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں میں کافی ترقی کی ہے جس کی بدولت اب ہمارے پاس کئی پلیٹ فارمز ہیں جو ہر سال انڈسٹری میں ابھرنے والے نئے استاروں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں۔
پاکستان میں لکس اسٹائل ایوارڈز سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جو ہر سال ڈرامہ، فلم، فیشن اور میوزک کے زمرے میں اپنے کام میں سب سے نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازتا ہے۔
لکس اسٹائل ایوارڈز کی سال 2023 کے لیے کس کس کو نامزد کیا گیا ہے اس کی تمام تفصیل منظر عام پر آ گئی ہے ۔
منظر عام پر آنے والی تفصیل کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز کی اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کیٹیگری میں ہم تم، میرے ہم نشیں، دل مومن، نقار خدا، کیسی تیری خود غرضی، دوبارہ، سنگِ ماہ، میرے ہمسفر، بارہواں کھلاڑی، فراڈ، بدزت، چوراہا، دراڑ، عشق پاگل کرے، تیری راہ میں، چوہدری اینڈ سنز، عشق لا، بختاور، بادشاہ بیگم، حبس، بیٹیاں، ایک تھی لیلیٰ، موڑمہراں، صنف آہن کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین ٹی وی اداکار
اسی طرح بہترین ٹی وی اداکار کی کیٹیگری میں ڈرامہ سیریل صنف آہن میں کام کرنے والے شہریارمنور، فراڈ میں احسن خان، سیانی سے محسن عباس حیدر، دوبارہ سے بلال عباس خان، کیسی تیری خودگرزی سے دانش تیمور، بیٹیاں سے محمد احمد، دل مومن سے فیصل قریشی، میرے ہمسفر سے فرحان سعید، سنگِ ماہ سے عاطف اسلم،چوراہا سے میکال ذوالفقار، ایک تھی لیلیٰ سے یاسر حسین، چوہدری اینڈ سنز سے عمران اشرف، بادشاہ بیگم سے فرحان سعید، بارواں کھلاڑی سے دانیال ظفر، ہم تم سے احد رضا میر، حبس سے فیروز خان فیروز خان، بختاور سے زاویار نعمان اعجاز، اے مشت خاک سے فیروز خان، عشق لا سے اذان سمیع خان، میرے ہم نیشن سے احسن خان کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین ٹی وی اداکارہ
اسی طرح بہترین ٹی وی اداکارہ کی کٹیگری میں صنف آہن سے رمشا خان، ہم تم سے رمشا خان، ایک تھی لیلیٰ سے اقرا عزیز، فراڈ سے صبا قمر، عشق لا سے سجل علی، سنگِ ماہ سے کبریٰ خان، میرے ہمسفر سے ہانیہ عامر، بادشاہ بیگم سے زارانورعباس، حبس سے اشنا شاہ، دوبارہ سے حدیقہ کیانی، چوہدری اینڈ سنز سے عائزہ خان، دراڑ سے امر خان، صنف آہن سے کبریٰ خان، سیانی انمول بلوچ، بختاور سے یمنیٰ زیدی، عشق لا سے یمنیٰ زیدی، بد ذات سے عروہ حسین ، میرے ہم نشیں سے حبا بخاری، سنگ ماہ سے ہانیہ عامر، کسی تیری خود غرضی سے دورفشاں سلیم، چوراہا سے مدیحہ امام کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین ٹی وی لانگ سیریل
بہترین ٹی وی لانگ سیریل کیٹیگری میں دل آویز، بے پناہ، مشکل، تم کہاں جاؤگے، بیٹیاں، وہ پاگل سی، سیانی، فاسق، تیری راہ میں، پرستان، یہ نہ تھی ہماری قسم، بہترین ٹی وی پلے، میرے ہمسفر، کیسی تیری خودگرزی، فراڈ، سنگ ماہ، دوبارہ، حبس،صنف آہن، دراڑ، بد ذات، بختاور، چودھری اینڈ سنز، عشق لا، میرے ہم نشیں، دل مومن، ہم تم، ایک تھی لیلیٰ، چوراہا، بادشاہ بیگم، بارواں کھلاڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین فلم کی کیٹیگری
اسی طرح بہترین فلم کی کیٹیگری میں جوائے لینڈ، کملی، عشرت: میڈ ان چائنہ، لندن نہیں جاؤں گا، پردے میں رہنے دو، قائد اعظم زندہ باد، ٹچ بٹن، دم مستم، گھبرانا نہیں ہے، انتظارکو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین فلمی اداکار
اسی طرح بہترین فلمی اداکاروں میں انتظار سے خالد احمد، کملی سے حمزہ خواجہ، جوائے لینڈ سے علی جونیجو، قائد اعظم زندہ باد سے فہد مصطفیٰ، لند نہیں جاؤں گا سے ہمایوں سعید، ٹچ بٹن سے فیروز خان، عشرت: میڈان چائنہ سے محب مرزا، دم مستم سے عمران اشرف، پردے میں رہنے دوسے علی رحمان خان، ٹچ بٹن سے فرحان سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ
اسی طرح بہترین فلم اداکارہوں میں جوائے لینڈ سے راستی فاروق، دم مستم سے امر خان، کملی سے صبا قمر، عشرت: میڈان چائنہ سے صنم سعید، لندن نہیں جاؤں گا، کبریٰ خان، ٹچ بٹن سے سونیا حسین، جوائے لینڈ سے علینہ خان، انتظار سے ثمینہ احمد، قائد اعظم زندہ باد سے ماہرہ خان، ٹچ بٹن سے ایمان علی، پردے میں رہنے دو سے ہانیہ عامر، لند نہیں جاؤں گا سے مہوش حیات کو نامزد کیا گیا ہے۔
فلم پلے بیک سانگ آف دی ایئر
فلم پلے بیک سانگ آف دی ایئرکیٹیگری میں عشق دے سائے، یار چڑھ گیا، عشرت آیا رے، رب کے بندے، ماہیا وی ماہیا، ٹک ٹاک، مرجانیے، لوٹا رے، میں نئیں بولدی، کچی مٹی دے، احسان ہے تمہارا، چل چلیں، وی پردیسیا، اکھیاں، پیلا رنگ، خوبصورت چہرہ، مینو تو، تو ہیر میری، کاش کو نامزد کیا گیا ہے۔
سب سے زیادہ سٹریم ہونے والے گانا
سب سے زیادہ سٹریم ہونے والے گانوں کی کیٹیگری میں ہم مصطفوی ہیں، ٹو ٹون، کیسے، اکھیاں، نیڑے نیڑے وس، سکون، بینز، سب تو، مولا، پسوڑی، ویلی ہو، بے صبر، ٹھگیاں، ارادے، ٹاپ ڈاؤن، آزما لے، محرم، پیچے ہٹ، ٹاک ٹو می، کیوں، یہ دنیا، جھوم آر اینڈ بی، سائے ، معزز صارف، فالتو پیار، کب تک ، عادت، پین کلرز، پھر ملیں گے، وائے ، ساری رات کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین گلو کاری کا ایوارڈ
اسی طرح بہترین گلو کار کی کیٹیگری میں ینگ اسٹنرز، علی احتشام ، نتاشا نورانی، علی ظفر، مانو، الیسٹر ایلون، عابدہ پروین، قراقرم، آئمہ بیگ، فارس شفیع، روشن شیروانی، طحہ جی، مہک علی، سوچ دی بینڈ، صفر حسین، عبدالوہاب بگٹی، مہک علی، عاطف اسلم، باس مین، آمنہ ریاض،طلحہ انجم، طلحہ یونس، مومنہ مستحسن، بلال علی، باس مین، مہک علی، حسن شیخ، عبداللہ صدیقی، باس مین کمیل جعفری، نصیبو لال، آش روہن، حسن رحیم، جاوید بشیر،حسن شیخ، فیصل کپاڈیہ، حیدر، قرۃ العین بلوچ، زوہیب علی، زین علی، شائے گل، ریشم فیض، ایوا بی، عروج آفتاب، بٹ برادران، ییونگ اسٹنرز،علی پرویز مہدی، نتاشا بیگ، میشا شفیع، علی سیٹھی، طلحہ یونس، حسن شیخ، زہرہ پراچہ، کیفی خلیل، ارحم سمید، روشن شیروانی، ارباز خان، عمر مختار، شمعون اسماعیل و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔