گورنر پنجاب نے 75 لاکھ کا ڈرائی فروٹ اور دیگر اشیا کس کے لیے منگوائیں؟

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر ہاؤس لاہور سے حالیہ دنوں جاری ہونے والے ٹینڈر کے مطابق 75 لاکھ روپے کی کھانے پینے کی اشیا سرکاری خزانے سے منگوائی گئی ہیں۔

ٹینڈر کے مطابق پنیر، شہد، دیسی گھی، پستہ، بادام، خطائیاں، چھوارے اور دیگر اشیا کا 75 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

اس ٹینڈر کے حوالے سے خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ترجمان گورنر ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ یہ اشیا گورنر بلیغ الرحمان کے ذاتی استعمال کے لیے نہیں بلکہ یہ مہمانوں کے لیے ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہر سال اسی طرح ان اشیا کے لیے پبلک ٹینڈر جاری کیا جاتا ہے، گورنر پنجاب اپنے اہل وعیال اور ذاتی مہمانوں کے کھانے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں اور ان اخراجات کی ادائیگی بذریعہ چیک کی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بلیغ الرحمان اپنے استحقاق سے خود دستبردار ہو چکے ہیں، گورنر ہاؤس کے ٹینڈرز میں جن اخراجات کا ذکر ہے وہ گورنر کی ذات کے لیے نہیں بلکہ گورنر ہاؤس میں بڑی تعداد میں ہونے والے عوامی پروگراموں، ملکی اور غیر ملکی مندوبین، سفیروں اور میٹنگز میں آئے مہمانوں کی چائے اور ریفریشمنٹ میں خرچ ہوتے ہیں۔

’اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کے حفاظتی ماحول میں ریاست کے کئی اکابرین بشمول صدر پاکستان، صوبائی گورنرز وغیرہ بھی بمعہ اسٹاف قیام پذیر ہوتے ہیں۔ ان کا طعام و مہمان داری بھی گورنر ہاؤس کی ذمہ داری ہوتی ہے‘۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا مزید کہنا تھا یہ تمام اخراجات ملٹری سیکریٹری اور ذمہ دار افسران کی زیر نگرانی ہمیشہ سے کیے جاتے ہیں، تاہم اس دفعہ گورنر ہاؤس میں شفافیت کے عمل کو فروغ دینے کے لیے پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اپنی مکمل تنخواہ بھی سرکاری اور عوامی فلاح کے فنڈز میں دیتے ہیں۔

واضح رہے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ ‏گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیا کے لیے 75 لاکھ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس کی انتظامیہ نے گورنر پنجاب کے نام پر 20 کلو پنیر، 20 کلو بادام، 10 کلو دیسی گھی، 10 کلو شہد، 10 کلو خطائی، 5 کلو پستہ، 5 کلو چھواروں سمیت دیگر اشیاء کے لیے ٹینڈر جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘