سجل علی نے کرینہ کپور کے مشہور کردار’پو‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سجل علی نے” کبھی خوشی کبھی غم” میں کرینہ کپور کے مشہور کردار’پو‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ ’بیبو‘ کرینہ کپور خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے مشہور کردار ’پوجا‘ یعنی ’پو‘ کو نئے انداز میں پیش کر دیا ۔

انسٹاگرام پر ایک صارف ہارون رشید اور سجل علی نے ایک ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ دونوں نے فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک سین کو اپنے انداز میں دوبارہ پیش کیا۔ جس میں ایک لڑکا پوجا سے اپنے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے چلنے کو کہتا ہے اور پوجا اس پیشکش کو انتہائی نرالے انداز میں ٹھکرا دیتی ہے۔

سجل علی اور ہارون رشید دونوں نے فلم کے اس منظر کونہایت دلچسپ اور منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ ویڈیو میں ہارون رشید کو ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ کیساتھ سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ کی جینز پہنے جبکہ سجل علی سفید رنگ کے کُرتے اور پاجامے کے ساتھ لال رنگ کی چوڑیاں پہنے بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Haroon Rashid (@iharoonrashid)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے