رواں سال اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں۔
پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی مد میں اگست 2023 میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اگست 2023 میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر3.1 فیصداضافہ ہوا اور جولائی تا اگست مالی سال 2024میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
اعداوشمار کے مطابق اگست 2023ء میں ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (490.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (331.3 ملین ڈالر)متحدہ عرب امارات (308.0 ملین ڈالر) اور امریکہ (262.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔