نیوزی لینڈ میں ایک کوہ پیما ایڈم پوٹر 1968 فٹ ( 600 میٹر) اونچے پہاڑ ’تاراناکی‘ سے گر کے زندہ بچ گیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ آئی لینڈ میں واقع کوہ تاراناکی (Taranki) سے ایک کوہ پیما نیچے گرا جو خوش قسمتی سے نرم برف پر گرا اور زندہ بچ گیا، اس کوہ پیما کا اتنی بلندی سے گر کر زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کوہ پیماؤں کا ایک گروپ Taranaki کرنے گیا ہوا تھا جو پہاڑ سے نیچے گر گیا، گروپ کے لوگوں کو اس حادثے کا پتا چلا تو ان میں سے ہر ایک نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔
الپائن ریسکیو کے ایک رکن نے بھی اس دن تاراناکی پہاڑ سے گرنے والے شخص کو تلاش کرنے میں مدد کی کیونکہ وہ بھی اس وقت وہیں موجود تھے ۔
ماؤنٹین سیفٹی کونسل کے مطابق کوہ تاراناکی دنیا کے خوفناک پہاڑیوں میں سے ایک ہے اور 2021 میں بھی 2 کوہ پیما اس پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے، یہ پہاڑ انتہائی خطرناک ہے اور ذرا سی بھی غلطی انسان کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس طرح کے حادثے میں پہلے بھی لوگ بچ چکے ہیں، 2011 میں اسکاٹ لینڈ کے کوہ پیما ایڈم پوٹر300 میٹر بلند پہاڑ (Sgurr Choinnich Mor) سے نیچے گرے تھے اور زندہ بچ گئے تھے۔
ایک اور کوہ پیما کینیڈا کے 400 میٹر بلند کوہ لیفرائے سے گرا تھا اور زندہ بچ گیا تھا۔
اگر کوہ تارا ناکی کی اُونچائی کی بات کریں تو یہ سعودی عرب کے شہر مکہ کے مکہ کلاک رائل ٹاور سے بھی زیادہ اونچا ہے جو دنیا کی سب سے اونچی عمارتوں میں سے ایک ہے۔