ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی طرف سے ڈالر کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر کمی ہورہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 86 پیسے سستا ہو کر 297 روپے 96 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 298 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت 298 روپے 82 پیسے تھی۔

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی پر ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے امریکی کرنسی کی قدر گر رہی ہے۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کہتے ہیں کہ ڈالر کے اسمگلرز کے خلاف آپریشن جاری اور اسمگلنگ بدستور بند رہی تو ڈالر کی قدر 250 روپے تک آنے کی توقع ہے۔

ملک بوستان نے ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ بلیک مارکیٹنگ رک سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!