کراچی میں ’شاہراۂ ایران و شاہراۂ عراق‘ کے بعد اب ’شاہراۂ مراکش‘ بھی

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سب بڑے تجارتی و صنعتی شہر کراچی میں ایک اور روڈ کو برادر اسلامی ملک سے موسوم کر دیا گیا۔ جس کے بعد تبت سینٹر تا  ریگل چوک تک روڈ کا نام’شاہراۂ مراکش‘ ہو گیا ہے۔

کراچی ’میٹرو پولیٹن کارپوریشن‘ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹوئٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ ’ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے ضلع جنوبی میں تبت سینٹر سے ریگل چوک تک واقع سڑک کا نام شاہراہ مراکش رکھنے سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔‘

کراچی انتظامیہ کی جانب سے شہر شاہراہ کو ’مراکش‘ سے منسوب کرنے کا فیصلہ برادر اسلامی ملک مراکش کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دیرینہ تعلقات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کراچی انتظامیہ کی جانب سے ایس ایم لا کالج تا پی آئی ڈی سی تک شاہراہ کو ’مراکش‘ سے منسوب کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم محکمہ انجینئرنگ کے توجہ دلانے پر کہ متعلقہ شاہراہ پہلے ہی ڈاکٹر ضیاء الدین احمد سے منسوب ہے، اس قرار داد کو منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ہی تبت سینٹر تا ریگل روڈ کا نام ’شاہراۂ مراکش‘ رکھنے سے متعلق قرار داد کی منظوری دی گئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کراچی کی کسی روڈ کو کسی برادر اسلامی ملک سے موسوم کیا گیا ہے۔ صدر ٹاؤن کراچی کی حدود میں واقع ایک روڈ کا نام ’شاہراۂ عراق‘ ہے، جب کہ کلفٹن ٹاؤن میں دو تلوار سے باغ ابن قاسم تک روڈ کو ’شاہراۂ ایران‘ کا نام دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کی مرکزی شاہراہ سعودی فرماں روا کے نام پر ’شارع فیصل‘ کہلاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے