سندھ: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری کھیپ برآمد

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سانگھڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکے اور شراب کے کاروبار سے منسلک 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 60 لیٹر دیسی شراب اور گٹکے کی بھاری مقدار بھی پکڑی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شاہ پور چاکر پولیس نے چیکنگ کے دوران چوری کے شبے میں 3 موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سی آئی اے پولیس سانگھڑ نے ملزم جاوید جویو کے قبضے سے 7700 گٹکے کی پڑیاں برآمد کی ہیں، اس کے علاوہ ملزم رحمت اللہ بروہی کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

تھانہ بی سیکشن ٹنڈوآدم کی حدود میں پولیس نے ایک منشیات فروش شان خاصخیلی کو گرفتار کرکے 640 پڑیاں گٹکے کی برآمد کی ہیں۔

سٹی پولیس ٹنڈوآدم نے 3 الگ الگ کارروائیوں ملزمان ہری چند، واجد علی اور اظہر علی بلوچ کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 1205 پڑیاں گٹکے کی برآمد کی ہیں۔

ٹنڈوآدم اور جھول پولیس نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 40 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان عنایت خاصخیلی اور دلدار مری کو گرفتار کیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ پور چاکر پولیس نے چیکنگ کے دوران چوری کے شک میں 3 موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے