’ٹرمپ جونیئر‘ کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے والد کے انتقال کی خبر وائرل

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی خبر زیر گردش ہے اور یہ خبر ان کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔

ٹرمپ جونیئر نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’میں نہایت افسوس سے یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ انتقال کر گئے ہیں۔ 2024ء میں اب میں صدرارتی انتخابات لڑوں گا۔‘

ٹرمپ جونیئر کی یہ پوسٹ صبح 8 بجکر 25 منٹ پر شیئر کی گئی۔ اس کے بعد اس اکاؤنٹ سے عجیب و غریب پوسٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے کافی لوگوں کو اندازہ ہو گیا کہ ٹرمپ جونیئر کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور جس نے یہ ہیک کیا ہے وہی عجیب و غریب پوسٹس شیئر کر رہا ہے۔

ایک پوسٹ میں لکھا گیا، ’شمالی کوریا پر حملہ ہونے والا ہے‘۔

ایک صارف کو جب اس بات کا اندازہ ہوا تو اس نے پوسٹ کے جواب میں لکھا، ’100 فیصد ہیکڈ‘۔ اس کے بعد ایکس پر ’ہیکڈ‘ پر ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین اس صورتحال پر اپنی اپنی آراء دینے لگے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کو جب اس صورتحال کا پتہ چلا تو انہوں نے اپنے ’ٹرتھ سوشل‘ اکاؤنٹ سے ایک غیر متعلقہ پیغام شیئر کیا جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام صبح 8 بجکر 46 منٹ پر شیئر کیا، یعنی اپنی موت کے پیغام کے وائرل ہونے کے 21 منٹ بعد۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن