انتخابات کی تاریخ کی بجائے محض مہینے کا تعین حیرت انگیز ہے، پی ٹی آئی

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کی بجائے مہینے کا تعین باعث حیرت ہے۔

پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دستور الیکشن کمیشن کو اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کی مدت مقررہ میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے لیکن اب الیکشن کمیشن جنوری کی کسی بھی تاریخ کا تعیّن کرتا ہے تب بھی وہ 90 روزہ مدت سے باہر ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے اور سپریم کورٹ کی جانب سے معاملے کے حتمی فیصلے تک 90 روز سے باہر کسی بھی تاریخ کو قوم کیلئے قبول کرنا ممکن نہیں۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے آئین کے تحت مطلوب ماحول قائم کرنے میں بھی ناکام ہے اور پاکستان کے انتخابی عمل کی سب سے بڑی فریق تحریک انصاف کو بدترین ریاستی جبر کا نشانہ بنا کر انتخاب کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور کی منشا کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہی الیکشن کمیشن کے ذمے ہے اور یہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی واحد سبیل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟