قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پروفیسر کے نام سے مشہور سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اس کمیٹی کے اعزازی رکن تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام کے ذریعے کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا، ’میں نے پاکستان کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، میں ذکاء اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ ذکاء اشرف صاحب کو پاکستان کرکٹ کے لیے جب بھی میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہو گی تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان زندہ باد‘۔
I decided to leave Pakistan cricket technical committee. I served as honorary member. I would like to thank Zaka Ashraf sb for giving me this opportunity. I m always available whenever Zaka Ashraf sb need my honest suggestions for Pakistan cricket. My best wishes for Pakistan…
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2023
واضح رہے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ کی کرکٹ ٹیکینکل کمیٹی سے علیحدگی پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے پریشاکن ثابت ہو سکتی ہے۔