سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات 4 افسروں کی خدمات واپس کردیں

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات 4 افسروں کی خدمات متعلقہ اداروں کو واپس کردی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار عامر سلیم رانا اور ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں جب کہ ڈپٹی رجسٹرار محمد منور علی کی خدمات سندھ ہائیکورٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر آڈیٹر محمد اکرم کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کردی گئی ہیں۔ چاروں افسر ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp