محکمانہ انکوائری کے خلاف سکول ٹیچر کی درخواست مسترد

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے محکمانہ انکوائری کے خلاف سکول ٹیچر کی درخواست مسترد کردی ہے۔ رحیم یار خان کے سکول ٹیچر کو خواتین کو ہراساں کرنے اور موبائل چھیننے کے الزامات پر ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ انکوائری کے بعد آپ کو بحال کردیا گیا تھا تو آپ ملازمت پر کیوں نہیں گئے؟ سکول ٹیچر نے بتایا کہ ’میں گیا تھا لیکن ری جوائننگ نہیں کرائی گئی، کہا گیا کہ آپ کو پینشن مل رہی ہے اس لیے دوبارہ جوائننگ نہیں ہوسکتی۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟ آپ نے متعلقہ فورم پر درخواست کی پیروی کیوں نہیں کی؟ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی درخواست مسترد کردیں؟ ایسا تو نہیں کہ آپ متعلقہ فورم پر جانا ہی نہیں چاہتے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ’آپ پر تو انتہائی سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں آپ کو بحال کیسے کیا گیا، شکر کریں کہ انکوائری کا فیصلہ آپ کے حق میں ہے۔

سکول ٹیچر نے عدالت سے استدعا کی کہ ’میری دوبارہ جوائننگ کے حوالے سے آرڈر فرما دیں، اور کوئی گزارش نہیں۔اس پرعدالت عظمیٰ نے محکمانہ انکوائری کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ضابطے کے تحت معاملہ نمٹانے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!