نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 15 روز قبل ہی مکمل، اجرا کل ہوگا

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست بدھ 27 ستمبر کو جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق پہلے یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری کی جانی تھیں تاہم یہ کام 15 روز قبل ہی مکمل کرلیا گیا۔

کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے مکمل کیے جانے کے احکامات کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی فہرستوں کے حوالے سے تفصیلات منگل کو الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی گئیں۔

الیکشن کمیشن بدھ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کرے گا جس کے بعد اس پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جن کی سماعت 25 نومبر تک ہو گی جبکہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی۔

اس کے بعد 54 دنوں میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟