کرشمہ کپور اور تبو نے روینہ ٹنڈن کو کیسے نقصان پہنچایا ؟ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کے انکشافات

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہم اکثر بالی وڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان جھگڑے اور دشمنی کے بارے میں کہانیاں سنتے اور دیکھتے رہے ہیں، اگرچہ ان کہانیوں یا قیاس آرائیوں پر بالی ووڈ اداکاروں میں سے کچھ نے اکثر عوامی سطح پر بات کی ہے اور کچھ خاموش رہے۔

بالی وڈ کی اداکارائیں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور اپنے وقت کی مشہور ترین اداکارائیں تھیں، اس جوڑی کے درمیان بھی جھگڑے اور دشمنی چلتی رہی ہے۔

بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیٹ پر بھی روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کے درمیان جھگڑے کی نوبت آ گئی تھی جب روینہ ٹنڈن نے کرشمہ کپور کے ساتھ پوز دینے سے انکار کردیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ان کے ساتھ پوز دینے سے وہ ‘سپر اسٹار’ نہیں بنیں گی۔

اب اپنے تازہ ترین انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ‘ساجن چلے سسرال’ اور وجے پتھ جیسی فلموں سے ہٹائے جانے سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ ان فلموں میں ان کی جگہ بالترتیب اداکارہ کرشمہ کپور اور تبو (تبسم فاطمہ ہاشمی) نے لے لی ہے۔

روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ ’میں ہمیشہ مثبت انداز میں مقابلے پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ اس سے آپ کی بہترین صلاحیتیں سامنے آتی ہیں لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ روینہ نے مجھے کسی پروجیکٹ سے ہٹایا یا روینہ نے کسی نئے آنے والے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس قسم کی سیاست اور گروہ بندی کبھی نہیں کی لیکن دوسروں نے میرے خلاف کھلم کھلا سیاست کی۔ میں ڈیوڈ دھون اور گووندا کے ساتھ ’ساجن چلے سسرال‘ کرنے والی تھی لیکن مجھے بتایا گیا کہ کرشمہ کپور کو اس فلم میں سائن کر لیا گیا ہے‘۔ ‘

روینہ ٹنڈن کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’وجے پتھ‘ بھی میں نے سائن کر لی تھی لیکن بعد میں اس فلم میں تبو کو سائن کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ’ساجن چلے سسرال‘ میں گووندا اور کرشمہ کپور مرکزی کرداروں میں ہیں، ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1996 میں باکس آفس پر کامیاب ہوئی، دوسری طرف 1994 کی ’وجے پتھ‘ میں تبو کے ساتھ اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟