ایشین گیمز: پاکستانی باکسر ذوہیب رشید کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں جاری ایشین گیمز کے مینز باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر ذوہیب رشید متحدہ عرب امارات کے سلطان النعیمی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی باکسر ذوہیب رشید نے 51 کلوگرام کیٹیگری کے راؤنڈ آف 16 میں یو اے ای کے سلطان النعیمی کو شکست دی۔

پاکستانی باکسر نے اماراتی حریف کے خلاف بآسانی 0-5 سے مقابلہ جیتا۔ تمام میچ ریفریز نے ذوہیب رشید کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔

ایشین گیمز میں آج ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان نے ازبکستان کو 18-02 سے شکست دے کر ایونٹ میں لگا تار تیسری کامیابی سمیٹ لی۔ پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے 5، افراز اور رانا عبد الوحید نے 3، 3 گول کئے، عمر بھٹہ، عبدالرحمن نے 2، 2 گول کیے، جبکہ رومان، محمد سفیان اور ارشد لیاقت نے ایک ایک گول کیا۔

اسکواش مینز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے کویت کو  3-0 سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹیم نے آخری گروپ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ایک میڈل کا حصول بھی یقینی بنا لیا ہے۔

اپنے میچ میں عاصم نے عبداللّٰہ المزائین کو 11-09، 09-07 اور 11-09 سے شکست دی جبکہ نور زمان نے مصری کھلاڑی عمار الطمیمی کو 11-07، 11-06، 06-11 اور 13-11 کو شکست دی۔ پاکستان کے ناصر اقبال نے فلاح محمد کو سنسنی خیز مقابلے میں 11-06، 11-08، 08-11، 09-11 اور0-11 سے شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟