ایشین گیمز، پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی، پہلی پوزیشن برقرار

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز میں پاکستان نے ہاکی میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی ہے، پاکستان نے ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے شکست دے دی۔

ایشین گیمز 2023 میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف میچ کے آغاز میں ہی اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی اور پے در پے گول اسکور کیے،پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے 3، 3، عمر بھٹہ اور عبدالرحمٰن نے 2، 2 جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے 1، 1 گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 3 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تاحال پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت 2 میچز کے بعد دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان ہاکی ٹیم اپنے 3 پول میچز میں اب تک 34 گول اسکور کر چکی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 30 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا چوتھا پول میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بج کر 45 منٹ پر کھیلے گی جبکہ 2 اکتوبر کو جاپان کے خلاف اپنا آخری پول میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں ہاکی کے مقابلوں میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں، کوریا ، ملائشیا، چین ، اومان ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلی

فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا

پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین

ویڈیو

پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کی قدیم روایت کو زندہ رکھنے والا قہوہ خانہ

وزیراعظم کو فوجداری مقدمات میں استثنیٰ دینے کی ترمیم قائمہ کمیٹی میں پیش، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی جائزہ

پاکستان بمقابلہ افغان طالبان، مذاکرات ختم، نیا محاذ تیار، افغانستان کا مودی سے گٹھ جوڑ

کالم / تجزیہ

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر