بارکھان لاشیں برآمد، آئی جی بلوچستان نے نوٹس لے لیا

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان  کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی بارکھان نے بتا یا کہ بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے نواح میں واقع کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

ایس پی بارکھان کا کہنا ہے کہ  برآمد شدہ لاشوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں ،تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کے چہرے کو تیزاب ڈال کر مسخ کیا گیا ہے۔

لاشیں شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بارکھان منتقل کردی ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ تیار کی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی بلوچستان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، شہری کسی افواہ پر کان نہ دھریں، رپورٹ آنے کا انتظار کریں،جرم میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ معاملے پر اہلخانہ کی مشاورت سے اعلی سطحی غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ