ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی بابراعظم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

گوتم گھمبیر نے ’اسٹار اسپورٹس‘ کو انٹرویو دیا ہے جہاں میزبان نے ان سے آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ سے جڑے سوال پوچھے۔

گوتم گھمبیر نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اپنی ٹیم کے لیے اس ورلڈ کپ میں 3 سے 4 سینچریاں ضرور بنائے گا۔

مزید پڑھیں

انہوں نے ورلڈ کپ 2023 کو پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما دونوں کے لیے شاندار رہنے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

گوتم گھمبیر نے کہاکہ بھارتی کپتان روہت شرما کا ہوم گراؤنڈ پر ریکارڈ بہت ہی شاندار ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس بڑے ایونٹ میں کچھ بڑا کرنے کے لیے ضرور بے چین ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر اس سے قبل بھی بابر اعظم کے حوالے سے پیش گوئی کر چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں گوتم گھمبیر نے کہا تھا کہ بابر اعظم ایسی خوبیوں کا مالک ہے کہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp