وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف قتل کیس مزید تحقیقات میں کینیا سے تعاون کی درخواست کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ اٹھایا، شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان مرحوم ارشد شریف کے کیس کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم نے کینیا کی جانب سے تحقیقات کے دوران مزید تعاون کی درخواست کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم کپ چر چر سموئی ارپ رتو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ارشد شریف قتل کیس میں پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں کو فراہم کردہ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کینیا کے صدر نے وزیراعظم کو ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا،وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کینیا کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔