قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا۔
نیب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کو بھی طلب کیا ہے۔
نیب نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم یو اے ای بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ نیب نے 8نومبر 2022کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع کی تھیں۔