ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر صوبے کی تمام سرکاری اور نجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے اب ہفتے میں 4 روز کھلیں گے

صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد ایندھن کے استعمال میں کمی اور موجودہ عالمی صورتحال کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے جامعات کی سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن کے کوٹے میں بھی 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ جامعات کی تقریباً 60 فیصد گاڑیاں فوری طور پر گراؤنڈ کر دی جائیں۔

وزیر جامعات نے بتایا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران کے باعث آئندہ 2 ماہ تک تمام سرکاری محکموں کے ایندھن کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی تاکہ اخراجات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند، صوبائی وزرا و افسران کو سرکاری فیول  نہیں ملے گا

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی احتیاطی اقدامات کے طور پر تعلیمی اداروں کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

ایک عمر، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی موت کی حیران کن مماثلتیں

امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی، معرکۂ حق کے بعد ملک کا وقار بلند ہوا، شرجیل میمن

ایمان مزاری کا سزا معطلی کی درخواست پر صرف نوٹس جاری ہونے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو