یوکرین سے نبردآزما روس کے لیے شمالی کوریا نے اسلحے کی ترسیل شروع کردی

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا نے روس کو اسلحے کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اسلحے کی فراہمی اور عسکری تعاون کے موضوع پر مبنی مذاکرات کے بعد شمالی کوریا انتظامیہ نے روس کو اسلحہ کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ شمالی کوریا اسلحے کی فراہمی کے بدلے میں روس سے کیا حاصل کر رہا ہے۔اسلحے کی یہ فراہمی کسی طویل المدت رسدی زنجیر کا حصہ ہے یا پھر کوئی محدود ترسیل ہے۔

واضح رہے کِم جونگ اُن نے 13 ستمبر کو روس کے علاقے آمور میں وسٹونچنی کی خلائی بیس پر روسی صدر سے ملاقات کی۔ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے ملاقات میں کِم جونگ اُن اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اسلحے کی ترسیل اور عسکری تعاون کے موضوعات پر مذاکرات کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp