عسکری قیادت ملک کو مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے، محمود خان اچکزئی

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتنوخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں آئین موجود ہے غیر قانونی کوئی رہائش نہیں اختیار کرسکتا، اقوام متحدہ کے قوانین ہیں اور پاکستان میں بھی قانون ہے، ایسے میں زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔ وہ پی کے میپ کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 1983کے شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ  ہندوستان میں سکھ، عیسائی، ہندو اور مسلمان سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ افغان مہاجرین کو بھی ہم نے آباد کیا ہے۔کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے۔

کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے۔پاکستان کے قوانین میں موجود ہے کہ آپ یہاں پیدا ہوئے ہیں تو آپ پاکستان کے شہری ہیں۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق قانونی اور غیرقانونی رہاش پذیر افراد کے لیے قوانین موجود ہیں۔بلا جواز رات کو کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہمیں بھی صوبہ دیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں بلوچ پشتون سندھی اور پنجابی سمیت دیگر اقوام اباد ہیں۔ پنجابی سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں ہمیں بھی صوبہ دیا جائے۔

 

انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں لیکن بے روزگاری عروج پر ہے، پاک افغان سرحد سے غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی ہے۔ سرحدوں میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو سب معلوم ہے کونسی اشیاء اسمگلنگ ہورہی ہے۔

عسکری قیادت ملک کو مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنیات سے مالامال ہے عسکری قیادت ملک کو مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ملک میں موجود معدنیات سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے سیاسی رہنماوں کو سرکاری سطح پر شہید قراردیا جائے۔

جلسہ میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلانے کے لیے قرارداد بھی پیش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل