فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیوزی لینڈ میں مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اوٹیا اسکوائر میں بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین سے ان کے لیڈروں اور فلسطین کے بعض بچوں نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں قتل عام کو رکوائیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرایا جائے اور فلسطینی عوام، بچوں ،جوانوں عورتوں  اور مردوں پر ظلم وتشدد ختم کیا جائے۔ اس کے بعد کوئین اسٹریٹ پر مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسلامی ملکوں، انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مقامی باشندے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔

 یہ مظاہرین آک لینڈ کے مرکزی مقام اوٹیا اسکوائر پر ایک بجے ہی سے آنا شروع ہو گئے تھے اور 2 بجے ان کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں بدل گئی تھی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں زیادہ تر فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ بعض پاکستان کے پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں عربی  اور انگریزی زبان میں بڑے بڑے پلے کارڈز تھے جن پر فلسطین کو آزاد کرو، فلسطینی ریاست قائم کرو، فلسطینیوں کا قتل عام بند کرو، فلسطین میں جنگ بند کرو، فریڈم فار فلسطین  کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

ہزاروں مظاہرین فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے اوٹیا آک لینڈ کی مرکزی شاہراہ کوئین اسٹریٹ تک مارچ کیا اور زبردست نعرے لگوائے۔ مظاہرین 4 بجے شام پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

واضح رہے پوری دنیا میں اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں اب تک ہزاروں کئی تعداد میں نہتے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب