ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکا کے 209 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 35.2 ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے جوش اینگلس ٹاپ اسکورز رہے، انہوں نے 58 رنز اسکور کر کے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے اوپنرز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنز ابتدا میں ہی 11 رنز پر مدوشنکا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جب کہ ان کے ساتھی اوپنر بیٹر مچل مارش نے عمدہ کھیلتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے اور دوسرا رنز لینے کی کوشش میں مینڈس کی تھرو پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد اسٹیون اسمتھ کریز پر آئے تو انہیں مدوشنکا نے صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، مارنس لیبوشگن نے 40 رنز اسکور کیے، انہیں بھی مدوشنکا کی گیند پر کرونارتنے نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا، جوش اینگلس نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے، اسی طرح گلین میکسول نے 31 اور مارکس اسٹؤنس نے 20 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سری لنکا کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ دلشان مدوشنکا نے کی، انہوں نے اپنے 9 اوورز میں 38 رنز دے کر آسٹریلیا کے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈونیتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 210 رنز کا ہدف دیا، سری لنکن بیٹنگ کے درمیان میں کچھ دیر بارش کے باعث میچ رکا رہا تاہم سری لنکا نے بارش کے بعد اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے بیٹر تیزی سے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی طرف سے پتھم نسانکا اور کوسل پریرا نے اننگز کا انتہائی عمدہ آغاز کیا، دونوں اوپنرز بیٹر نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، پتھم نسانکا نے 8 چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیےوہ کومنس کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ کوسل پریرا نے اپنی اننگز جاری رکھی لیکن جلد ہی وہ بھی 12 چوکوں کی مدد سے 82 گیندوں پر 78 رنز بنا کر کومنس کے ہاتھوں ہی بولڈ ہو گئے۔ دونوں اوپنرز کے درمیان 145 رنز کی طویل شراکت داری رہی۔
پتھم نسانکا اور کوسل پریرا کے بعد کوئی بھی سری لنکن بیٹر کریز پر جم کر نہ کھیل سکا، ون ڈاؤن پر آنے والے کوسل مینڈس محض 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے وہ پاٹ زیمپا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سدیرا سمارا وکرما کو بھی پاٹ زیمپا نے 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
چارتھ اسالنکا نے 25، دھننجایا ڈی سلوا نے 7، ڈونیتھ ویلالیگے نے 2 ، چمیکا کرونارتنے نے 2 رنز اسکور کیے جب کہ مہیش تھیکشنا صفر پر بولڈ ہوئے، لاہیرو کمارا نے 4 رنز اسکور کیے۔ دلشان مدوشنکا صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ ایڈم زیمپا نے کی، انہوں نے اپنے 8 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مچل اسٹارک، پاٹ کومنس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسول ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 14واں میچ بھارتی شہر لکھنئو کے اکانا کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
آج کے میچ میں سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کے اوپنرز نے میچ کا آغاز بھرپور انداز میں کیا اور پہلی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد کسال پریرا 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سدیرا سمارا اکراما بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
200 سے 300 اچھا اسکور ہو گا، سری لنکن کپتان
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کاشال مینڈس نے کہا کہ اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز اچھا اسکور ہو گا، وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔
بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، آسٹریلوی کپتان
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم نے ایک دو روز میں اچھی ٹریننگ کی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے دوران کامیابی کی منتظر ہیں، اس سے قبل دونوں نے 2 ،2 میچ کھیلے ہیں مگر ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
سری لنکن اسکواڈ:
آج کے میچ میں سری لنکا کے اسکواڈ میں کوسل مینڈس (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، چمیکا کرونارتنے، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشانا، دلشان مدوشنکا، لہیرو کمارا شامل ہیں۔
آسٹریلین اسکواڈ:
آسڑیلین اسکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان )، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلیس،گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔