جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے تحت ’قومی فلسطین کانفرنس‘ آج اسلام آباد میں ہو گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق کانفرنس میں قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے، جبکہ سماجی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق قومی فلسطین کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

قومی کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی کی قیادت شریک ہو گی۔ جے یو آئی (ف)، تحریک استحکام پاکستان کی قیادت بھی موجود ۔ہو گی جبکہ مسلم لیگ ق ،اے این پی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ دیگر قومی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ایک مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔ قومی فلسطین کانفرنس میں ارضِ مقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے تجاویز اور لائحہ عمل زیربحث آئے گا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق آئندہ کا لائحہ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ