کوئٹہ ہزار گنجی میں فائرنگ سے خاتون ہلاک، 2 زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی جھگیوں پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 2 زخمی ہوگئی ہیں، متعلقہ حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کوٹئہ ہزار گنجی میں خواتین پرحملے کا نوٹس  لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔  واقعہ کی رپورٹ طلب  کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زخمی خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول خاتون سمیت زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق چند ماہ قبل بھی اسی خاندان پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 4 زخمی ہوئی تھیں۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بھی خواتین پر اس حالیہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ’ملوث ملزمان کو سزا ضرور ملے گی۔ان طرح کے واقعات ہماری رویات کے منافی ہیں۔‘

وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

نگراں صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ خواتین پر حملے ہمارے روایت کے منافی اور افسوس ناک واقعہ ہے، واقعات کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا