لاہور ہائی کورٹ نے 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ دو ہزار دو سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرے۔

آج لاہور ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ یہ درخواست ایک شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی تھی۔ آج سماعت شروع ہوئی تو کابینہ سیکرٹری اعزاز ڈار ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے سن دو ہزار دو سے اب تک توشہ خانہ ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کردیا ہے کہ یہ تحائف کس نے خریدے۔ یہ سارا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا ، البتہ وہ ریکارڈ نہیں دے رہے ہیں کہ بیرون ملک سے یہ تحائف کس نے دیے ہیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا کہ  کیا سن دو ہزار دو سے پہلے کا ریکارڈ آپ کے پاس نہیں ہے ؟ جس پر وفاقی حکومت نے جواب دیا کہ سن دو ہزار دو سے پہلے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کابینہ سیکرٹری کو سن دو ہزار دو سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 وفاقی حکومت کے وکیل نے کابینہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کو سارا ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ ایک دم سے چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں، حکومت نے سن دو ہزار تئیس میں ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی تیرہ مارچ تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے