سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار اسٹرائیکر رونالڈو کی سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سعودی طرز لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں ۔
سعودی پرو لیگ کلب کی طرف سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں، رونالڈو کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، وہ روایتی سعودی لباس میں نظر آ رہے ہیں۔
Happy Saudi #FoundingDay Everyone 🇸🇦💚
That’s how we celebrate this special day at @AlNassrFC 🤩
pic.twitter.com/3XmXPJtcar— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) February 22, 2023
سعودی عرب کا یومِ تاسیس پہلی مرتبہ گزشتہ سال منایا گیا تھا اور شاہی فرمان کے مطابق یہ اب سالانہ عام تعطیل بن گیا ہے۔ ’ یومِ تاسیس‘ کی تاریخ تین صدیاں پرانی ہے جب پہلی سعودی ریاست سنہ1727ء میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔ امسال یوم تاسیس دوسری مرتبہ منایا گیا۔
سعودی پرو لیگ میں رونالڈو کی النصر سرفہرست ہے۔
النصر کلب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دسویں سعودی لیگ کا ٹائٹل جیتنے کی پوزیشن میں ہے ۔
کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر تلوار لہراتے، روایتی لباس پہنے اور النصر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا
🤩🇸🇦 pic.twitter.com/D7naEngiaW
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) February 22, 2023
کرسٹیانو رونالڈو کو روایتی مقامی لباس میں دکھایا گیا جب وہ بدھ کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تقریب میں النصر کے باقی دستے میں شامل ہوئے۔
رونالڈو نے سعودی عرب کا یوم تاسیس اپنی النصر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ عربی لباس پہن کر، اردہ ڈانس میں شامل ہو کر اور یہاں تک کہ روایتی تلوار کا نشان بنا کر منایا۔