علیمہ خان کے بیٹوں کو گرفتارکروانے کاالزام، شیرافضل مروت بولے پڑے

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل خان مروت نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے لگائے گئے الزام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل جب عمران خان نے مجھے بلایا اور گلے لگایا تو علیمہ خان نے کہا تھا کہ یہ شیرافضل مروت جھوٹ بول رہا ہے، عمران خان نے گلے نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:میں پی ٹی آئی میں ہوتا تو عمران خان مئی 2024 میں رہا ہو چکے ہوتے، شیر افضل مروت

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے میرے خلاف دوسرا الزام یہ لگایا کہ “یہ وکیل بھی نہیں ہے۔” پھر جب ان کے ایما پر عمران خان نے مجھے پارٹی سے نکالا تو انہوں نے مزید بیان دیا اور آخر میں کہا کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہے۔

علیمہ خان بڑے بیٹے شاہ ریز کے ساتھ عدالت میں۔ (فائل فوٹو)

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا میرے پیچھے لگ گیا اور آج تک پیچھے ہے۔ ان کے مطابق اسی کے بعد انہوں نے شیر شاہ کا نام لیا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ اور شاہریز کون ہیں؟

علیمہ خان کے بیٹوں پر ریاست مخالف بیانیہ چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیرافضل مروت نے کہا کہ “بابا کوڈو، اڈیالہ کی بلی اور جوکر” نامی اکاؤنٹس سے بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، شاندانہ گلزار، علی امین گنڈاپور، فواد چوہدری اور میرے خلاف بیانیہ چلانے کے شواہد ملے ہیں۔ فی الحال یہ صرف الزامات ہیں، تاہم اگر ثابت ہوئے تو میں ردِعمل دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں