آسٹریلیا کی مشہور کرکٹ لیگ ’وویمن بگ بیش لیگ‘ (ڈبلیو بی بی ایل) میں 3 پاکستانیوں سید ہمایوں، احمد خان اور محمد قریشی کے نام چوتھے امپائر کے طور پر زیر غور ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ 2023/24 سیزن کے لیے اسٹیٹ اینڈ ٹیریٹری امپائر پینل (ایس ٹی یو پی) کے 35 میں سے 3 پاکستانی نژاد افراد شامل ہیں۔
امپائر پینل کے ممبران کو کرکٹ آسٹریلیا کے تحت ہونے والے مقابلوں میں امپائرنگ کے لیے مقرر کیا جائے گا، جن ویبر ویمنز بگ بیش لیگ، ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ (ڈبلیو این سی ایل)، ٹویوٹا سیکنڈ الیون، کرکٹ آسٹریلیا انڈر ایج نیشنل چیمپیئن شپ اور کے ایف سی بگ بیش لیگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
ایس ٹی یو پی کے 8 جنوبی ایشیائی ارکان میں 3 پاکستانی امپائروں کے علاوہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 4 اور ایک سری لنکن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جن نام باترتیب یوں ہیں: دنوشا بندرا (سری لنکا)، سید ہمایوں (پاکستان)، شرد پٹیل (بھارت)، داول بھٹ (بھارت)، ہرسمرن سنگھ (بھارت)، محمد قریشی (پاکستان)، گورو باوا (بھارت)، احمد خان (پاکستان)۔
امپائر پینل میں 6 خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہیسم اور ہولومین کو پہلی بار پینل میں نامزد کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تمام میچ آفیشلز کو ان کی تقرریوں پر مبارکباد دی ہے۔