ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ: سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو شکست دےدی

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 308 رنز بنائے اور جواب میں پاکستانی ٹیم 251 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شامل حسین نے 98 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفات منہاس 84 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا کی جانب دینورا کالوپہانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گاروکا سنکت نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکن بیٹرز کی جانب سے پلندو پریرا نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رویشن ڈی سلوا 30، ویشن ہلمبگے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نوید احمد سری لنکا کے 3 کھلاڑٰیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ احمد حسین، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ علی رضا ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت میں اندرونی خطرات کا اعتراف، مخالف دھڑوں کے خلاف کارروائی تیز

سیاسی مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی