افغانستان کی فتح پر پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس نے افغانستان کی پاکستان کے خلاف جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف جیت کی خوشی پشاور کے علاقے ناصر باغ میں ملزمان ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ناصر باغ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد افغانستان کے بیٹر ابراہیم زدران نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانوں کے نام کیا جنہیں پاکستان سے واپس ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے۔

ابراہیم زدران کے اس بیان کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp