گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک معلومات غیر فعال کردیں

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الفابیٹ انک کے ماتحت ادارے گوگل نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ممکنہ زمینی حملے سے قبل اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں رواں ٹریفک کے حالات سے آگاہ رکھنے والی میپس اور ویز ایپس کو غیر فعال کردیا ہے۔ گوگل کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی فوج کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل اسرائیل اور غزہ میں ریئل ٹائم کراؤڈنگ ڈیٹا کو اسرائیل ڈیفنس فورسز کی درخواست پر ہٹا رہا ہے، اس معاملے کی معلومات رکھنے والے ایک باوثوق شخص کے مطابق، متاثرہ علاقے میں لائیو ٹریفک کی معلومات اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت کو ظاہر کر سکتی ہے۔

گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ تنازعات کے باعث پیدا صورتحال میں کی طرح اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے جواب میں، ہم نے مقامی کمیونٹیز کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کی براہ راست معلومات تک رسائی کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ گوگل میپس کی جانب سے کسی مخصوص علاقے میں اس خصوصیت کو غیر فعال کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس نوعیت کی کارروائی 2022 میں یوکرین میں بھی کی گئی تھی، جس میں ریئل ٹائم گاڑیوں اور پیدل ٹریفک کے ڈیٹا کو غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

گوگل کے ترجمان کے مطابق اگرچہ میپس اور ویز حقیقی وقت میں ٹریفک نہیں دکھائیں گے، تاہم نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو آمد کے متوقع اوقات موصول ہوتے رہیں گے جو کہ لائیو حالات پر مبنی ہیں۔

اس پیش رفت کی سب سے پہلے اطلاع دینے والی اسرائیلی ٹیک سائٹ گیگ ٹائم کے مطابق ایپل انک کی میپس ایپلی کیشن نے بھی اسرائیلی فوج کی درخواست کی تعمیل کرتے ہوئے براہ راست ریئل ٹائم ٹریفک معلومات اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں معطل کردی ہیں۔

عسکریت پسند فلسطینی گروپ حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنوبی اسرائیل میں 14 سو سے زائد ہلاکتوں اور 2 سو سے زائد اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد 3 لاکھ سے زائد ریزروسٹ کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کا اشارہ دے چکی ہے، جس پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران زمینی جنگ کے ’متبادل‘ کے بارے میں دریافت تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘