چینی کی قیمت کین کمشنر کی جانب سے مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے، درخواستوں پر سماعت ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔
شوگر ملز مالکان کی جانب سے پنجاب حکومت کی جانب سے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزاروں نے سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کین کمشنر چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ہے، پنجاب حکومت نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار رولز کے خلاف دیا ہے،
28 جولائی کو پنجاب حکومت نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا ہے۔