1947میں سویلین بالادستی تھی تو ہم آزاد ہوئے، میاں محمد نواز شریف

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیوں کے دوران میاں محمد نواز شریف کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ؟ تو میاں محمد نواز شریف نے عدالت کی طرف سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں سے تو فری ہو جائیں۔

صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ قوم کے مجرموں کاحساب ہو گا یا نہیں ؟ تو اس پر میاں نواز شریف نے جواب نہیں دیا اور مسکرا دیے، صحافی نے پھر پوچھا کہ سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ؟ تو میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ  1947 میں بھی سویلین بالادستی تھی تو ہم آزاد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف میاں محمد نواز شریف کی اپیلیں بحال کر دی گئی ہیں، جس سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے