پاکستان میں تیار انتہائی کم قیمت والا وینٹیلیٹر نمائش میں پیش

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں پاکستان آٹو ایکسپو 2023 کا میلا سج گیا ہے،  جس میں پاکستان میں بننے والے آٹو اسپیئر پارٹس سمیت میڈیکل آلات اور دیگر انواع و اقسام کی اشیا دنیا کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان میں سب سے اہم کوڈ 19 کے دوران پاکستانی انجینیئرز کی جانب سے تیار کردہ وینٹیلیٹر ہے جس کی اہمیت کا اندازہ کرونا وبا کے دوران سامنے آئی۔

مکمل طور پر پاکستان میں تیار کردہ جدید وینٹیلیٹر

آلسنز کے انجینیئرز نے پاکستان میں ہی سستا ترین وینٹیلیٹر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں ملنے والا وینٹیلیٹر 60 لاکھ روپے جب کہ پاکستان میں تیار کر دہ وینٹیلیٹر 28 لاکھ روپے میں ملے گا۔

میڈ اِن پاکستان کو اہمیت دیں

’آلسنز ٹیکنالوجی‘ کی اسسٹنٹ منیجر ریٹا کماری کہتی ہیں کہ ہمارے ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اس فیلڈ میں سستی ترین مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی آئل اور گیس سمیت میڈیکل کے شعبے میں آلات بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

خودکار انجیکشن مشین

’آلسنز ‘کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے ان لوگوں کی پریشانی بھی حل کردی ہے جو مریض کو خاص وقت میں خاص مقدار میں انجیکشن دینا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ریٹا کماری کا کہنا ہے اس کی قیمت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا لیکن یہ آلہ خودکار طریقے سے مریض کے جسم میں ادوایات داخل کرے گا۔

ریٹا کماری مزید کہتی ہیں کہ ہماری کمپنی کو اجازت ملنے کا انتظار ہے جیسے ہی اجازت ملے گی ہم نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی اشیا دینا شروع کردیں گے۔ انہوں نے پاکستانیوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے ملک کی مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ ہماری مصنوعات ترقی کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp