24نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان گرفتار کرلیے گئے؟

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں 24نومبر کے احتجاج سے پہلے چھپے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے 200شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں 200شر پسندوں کو گرفتارکیا گیا جن میں مرد اور خواتین  بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: فتنہ الخوارج کا بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار شرپسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ تاہم، مزید لوگوں کی بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب پولیس کے 19 ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے جس کے پیش نظر پولیس کا کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2026 کے لیے 287 نامزدگیاں موصول، ٹرمپ، زیلینسکی اور گریٹا تھنبرگ بھی شامل

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی