کینیڈا میں خطرناک بلی فرار، شہریوں کو وارننگ جاری

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا  کے صوبے اونٹاریو میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو ئی جب ایک افریقی نسل کی نایاب اور خطرناک جیتا نما ’سر ول بلی‘ پنجرے سے فرار ہو گئی، پولیس نے فرار ہونے والی افریقی بلی کے بارے میں مقامی آبادی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پالتو جانوروں پر حملہ کر سکتی ہے۔

اونٹاریو کی صوبائی پولیس نے اوٹاوا کے مغرب میں آباد مقامی آبادی کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ ایک افریقی نسل کی نایاب خطرناک ’سرول بلی‘ جنہیں گیزمو چھوٹا جیتا بھی کہا جاتا ہے، پنجرے سے فرار ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بلی کا وزن 20 سے 30 پاؤنڈ کے درمیان بتایا گیا ہے اور جو تصاویر فراہم کی گئی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلی سفید اور تنیش پیلے رنگ کی ہے جس پر سیاہ پٹیاں ہیں اور اس کے کان نوکدار ہیں اسے لِٹل ٹائیگر بھی کہا جاتا ہے۔

پولیس افسران نے میڈیا کو بتایا کہ شیرول بلی درمیانے سائز کے مویشیوں اور پالتو جانوروں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لہٰذا بونیچیر ویلی ٹاؤن شپ کے علاقے کے قریب مالکان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

جنگلی حیات سے متعلق ادارے بی سی ایس پی سی اے کے مطابق سرول بلیاں افریقہ کے بہت سے حصوں میں پائی جاتی ہیں اور اکثر شکار کے لیے ویٹ لینڈز میں گھومتی رہتی ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ جب انہیں پالتو جانوروں کے طور پر رکھا جاتا ہے تو ان کا طریقہ کار تبدیل ہو جاتا ہے۔ اگرچہ وہ درمیانے سائز کے کتے سے زیادہ بڑی نہیں ہوتیں لیکن وہ اپنی جنگلی جبلت کو برقرار رکھتی ہیں اور انتہائی چالاک اور بھاگنے میں انتہائی تیز رفتار ہوتی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ چاہے وہ گھر میں ہوں یا کسی مخصوص جگہ پر ہوں ان پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے اور اگر وہ فرار ہو جائیں تو ان کے رکھوالوں، عوام اور مقامی جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں