میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی ٹریننگ کے دوران چوٹ لگی، جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہوگئے۔ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ کی تیاری کر رہا ہوں لیکن انجری کی وجہ سے اس میں کچھ دیر ہو جائے گی۔
View this post on Instagram
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ امیر ترین لوگ اس طرح کے شوق رکھتے ہیں اور زیادہ تر جنگی کھیلوں کے بارے میں پرجوش رہتے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سرفہرست ایلون مسک بھی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ اور مارک زکربرگ پنجرے کی لڑائی (کیج فائٹ) میں مشغول ہیں۔ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مارک زکربرگ سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
دوسری جانب مارک زکربرگ نے انسٹاگرام میں اسپتال کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے بھی یہی پیغام دیا کہ وہ ایلون مسک سے اب بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں، زکربرگ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔ میٹا کے سی ای او نے وضاحت کی کہ وہ اگلے سال کے شروع میں ایک مسابقتی ایم ایم اے فائٹ کے لیے تربیت لے رہے تھے، لیکن اب اس میں تھوڑی تاخیر ہوجائے گی۔
مسک بمقابلہ زکربرگ کیج فائٹ شاید کبھی نہیں ہوگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ زکربرگ اور مسک کو چیریٹی فائٹ کے دوران یہ معاملہ ختم کرتے ہوئے دیکھا جائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ کبھی پیش نہیں آئے گا۔ کیونکہ مارک زکربرگ نے متعدد بار اسٹیٹس اپ ڈیٹس کیے بالآخر اگست کے وسط میں تھریڈز پوسٹ کے ذریعے کہا، ’میرے خیال میں ہم سب اس بات پر متفق ہو سکتے ہیں کہ ایلون مسک سنجیدہ نہیں ہیں اور اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘
اس کے برعکس ایلون مسک نے زکربرگ کے دو ٹوک بیان کو مزاق میں اڑا دیا اور مارک زکربرگ پر طنزیہ اور مزاحیہ جملے لکھنا شروع کر دیے۔ اور عجیب و غریب تجویز پیش کر دی کہ وہ مارک زکربرگ کے گھر بغیر بلائے اچانک لڑائی کے لیے بھی حاضر ہو سکتے ہیں۔
اگرچہ ایلون مسک نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ مارک زکربرگ سے ملنے اور لڑنے کے حقیقی منصوبوں کو آئیں بائیں کرنے کے ماہر ہیں۔ ایک جے آر ای پوڈ کاسٹ کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ میٹا کے سی ای او کو ان سے لڑنا نہیں چاہیے، کیونکہ وہ ان سے چھوٹے ہیں، اور وزن بھی کم ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر لڑائی ہار جائیں گے۔
دوسری جانب مارک زکربرگ نے ایلون مسک کو باتوں کے بجائے عملی کام کرکے جواب دینے کو ترجیح سمجھا، اور وبائی امراض کے دوران برازیل کے جیو جِتسو کلب میں تربیت شروع کر دی، وہ مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لے چکے ہیں، اور یہاں تک کہ انہوں نے اپنے گھر کے پچھلے حصے میں ایک ٹریننگ کیمپ بھی بنا رکھا ہے۔